ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں میں سختی، بھاری جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کردیا۔ نیا نظام موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 121 اے کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم سے نافذ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ، سنگل توڑنے اور غلط سمت ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں جرمانے گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
ساگو دانہ: فائدہ مند یا نقصان دہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا
انہوں نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ پر 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50 ہزار جرمانہ اور 6 ڈی میرٹ پوائنٹس لگیں گے، لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 25 ہزار جرمانہ اور 8 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ، غلط لین، دھندلے شیشے اور چھت پر سواریاں بٹھانے پر بھی سزا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لایا جارہا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سے بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا۔
پہلی بیوی کی بیوفائی کا غم بھلانے کیلئے شوہر ہیلی کاپٹر پرپڑوسن بیاہ لایا، ویڈیو وائرل
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف جرمانے نہیں بلکہ جانوں کا تحفظ ہے، سگنل توڑنا، ون وہیلنگ اور اوور اسپیڈنگ جان لیوا حرکات ہیں، بار بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ کیا جاسکے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی میرٹ پوائنٹس نے کہا کہ
پڑھیں:
شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے ای چالان شروع کردیا، جہاں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، فورا چالان کٹ جائے گا۔نئے نظام کے تحت شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے فوری کمپیوٹر ای چالان ہوجائیں گے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ شہریوں کو قوانین پر عمل درامد کرنا ہوگا۔ڈی ائی جی ٹریفک نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عمل درآمد میں مددگار ہوگا بلکہ حادثات میں کمی کا سبب بھی بنے گا۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈرائیونگ لائسنس نظام کو بہتر بنایا گیا ہے اب تک تین لاکھ سے زائد شہری ان لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں، جس کا مقصد ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق ای چالان نہ صرف ڈیجیٹل ریکارڈ میں شامل ہوگا بلکہ بذریعہ ڈاک شہریوں کے گھروں پر بھی بھیجا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری ٹریفک پولیس کی آفیشل موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنے چالان کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔دوسری جانب شہر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے اس نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے اور کہا شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہیں لیکن لوگوں کے چالان کیے جا رہے ہیں۔