100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1498 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 988 کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے کاروباری ہفتے کا آخری روز بھی تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس کی شانداز رفتار نے آج بھی 2 نئے ریکارڈز بنا ڈالے۔ 100 انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1498 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 988 کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔
سٹاک ایکسچیبج میں 485 کمپنیوں میں سے 201 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 254 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 78 ارب روپے میں طے ہوئے۔ کلیدی شعبوں میں خریداروں کی دلچسپی آٹو موبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری میں دیکھی گئی۔
انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے سٹاکس جیسے حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ڈی جی کے سی، آئی ان ڈی یو بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بلند ترین پر بند ہوا
پڑھیں:
ابھیشک شرما نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیا ریکارڈ قائم کردیا
دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر ابھیشک شرما نے ایشیا کپ 2025 میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
آئی سی سی نے ٹی20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جہاں بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے ابھیشک شرما نے ٹی20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ کا ریکارڈ بنایا ہے جو اس سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے پاس تھا۔
ابھیشک شرما نے ڈیوڈ ملان کی جانب سے 5 سال قبل 2020 میں قائم کیے گئے 919 ریٹنگ کا ریکارڈ توڑ کر 931 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلیا اور 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔
آئی سی سی کے مطابق ابھیشک نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں خوب صورت نصف سنچری کے بعد 931 ریٹنگ پوائنٹس کا سنگ میل حاصل کرلیا تھا اور تاریخ رقم کر لی تھی۔
ابھیشک شرما نے نہ صرف ڈیوڈ ملان کا ریکارڈ توڑا بلکہ اپنے کپتان سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی کو بھی رینکنگ ریٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نوجوان اوپنر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو گزشتہ برس کیا تھا اور مختصر عرصے میں بڑا سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور ایشیا کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے جہاں انہوں نے 44.85 کی اوسط سے مجموعی طور پر 314 رنز بنائے تھے۔
ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکنگ پوائنٹس (ریٹنگ) حاصل کرنے والوں میں 931 کے ساتھ ابھیشک شرماکے بعد 919 کے ساتھ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ہیں،سوریا کماریادیو 912 کے ساتھ تیسرے، ویرات کوہلی پانچویں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے اور پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں، جن کے رینکنگ پوائنٹس بالترتیب 909، 904 اور 900 ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی20 کی بیٹنگ کی رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، بھارت کے تلک ورما تیسرے، انگلینڈ کے جوز بٹلر چوتھے اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ میں بہترین بیٹنگ کے بعد رینکنگ میں بڑی چھلانگ ماری ہے اور 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سرفہرست 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی بیٹر موجود نہیں ہے۔