بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
چین، ایران، ملائشیا اور ترکیہ کے بعد اب بنگلہ دیش کے عوام نے بھی پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کر دیا۔
بنگلہ دیشی عوام کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ بنگلہ دیشی عوام نے مودی سرکار کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کر دیا اور پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ مزید کمزور کر دی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے منعقدہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار تماچہ ہے، مودی سرکار جان لے کہ بنگلہ دیشی عوام پاکستان سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ریلی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی عوام مودی سرکار
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ معاہدہ،سعودی عرب کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو ممالک کے درمیان دفاعی اتحاد کا اظہار نہیں بلکہ امریکی بلکہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اس خطے میں عرب بادشاہتوں کا امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کی بھی علامت ہے۔
امریکی ٹی وی نے اس حوالے سے اگرچہ سعودی حکام کا یہ موقف بھی شامل کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ کسی تازہ واقعے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ برسوں کی سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ تاہم سی این این نے اس معاہدے کے اعلان کی ٹائمنگ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شاندار استقبال کو بھی اہم قرار دیا ہے۔