پہلگام فالس فلیگ کیخلاف بنگلہ دیشی عوام کی پاکستان کے حق میں ریلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ کیخلاف بنگلہ دیشی عوام کی پاکستان کے حق میں ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (سب نیوز)پہلگام میں پیش آئے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بنگلہ دیشی عوام نے بھارت کے خلاف آواز بلند کر دی۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔زرائع کے مطابق ریلی میں بنگلہ دیشی عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔
ریلی میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے حملے کا ڈرامہ رچا کربین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ مزید کمزورکردی، یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار تماچہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا بھارت کی جانب سے چناب میں پانی کی اچانک کمی پر اظہار تشویش وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے فالس فلیگ کے حق میں
پڑھیں:
پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق مجموعی طور پر 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ روانہ کی گئی جس میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا غزہ کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان آئندہ چند دنوں میں روانہ کیا جائیگا۔اب تک پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے بھیجی گئی مجموعی امداد کا وزن ایک ہزار 715 ٹن ہو چکا جو اگلی پرواز کی روانگی کے بعد ایک ہزار 815 ٹن تک پہنچ جائیگا۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ تقریب میں وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اسحاق ڈار نے این ڈی ایم اے اور فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ فلسطینی سفیر نے امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔