جماعت اسلامی عوامی تحریک سے ظلم و استحصالی نظام بدل کر دکھائیگی:امیر العظیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا جماعت اسلامی عوامی تحریک کے ذریعے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی۔جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر ہر طرح کی الحاد اور غیر اسلامی نظریات کا مقابلہ کر کے عالمی سطح پر اسلامی دعوت کو زندہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی تنظیم ایک شاندار مثال بن چکی ہے جس کی خدمت خلق کو دوست اور دشمن سب سراہاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر حکومت نے عوام کو سراب د کھاکر دھوکہ دیا ہے۔ عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا جنوبی کے تحت کرک میں لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ کے پی جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی صوبہ کے پی کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں 17 مئی اور 18 مئی کو مالا کنڈ میں تاریخ ساز یکجہتی غزہ و فلسطین مارچ ہو گا۔ ملت اسلامیہ پاکستان اہل غزہ وفلسطینی عوام سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
پشاور، جماعت اسلامی کے وفد کا دورہ ایرانی قونصلیٹ
وفد نے ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ سے ملاقات میں ایران اور اسرائیل جنگ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور، جماعت اسلامی کے وفد کا ایرانی قونصلیٹ کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ سے ملاقات میں ایران اور اسرائیل جنگ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان، نائب امراء مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل، صہیب الدین کاکاخیل، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون شامل تھے۔ اس موقع ہر جماعت اسلامی کے وفد نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے جوابی جرات مندانہ کردار کو سراہا اور اسرائیل کو خطے میں قیام امن کے لئے زہرقاتل قرار دیا جس کے ہاتھ لاکھوں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔