ایرانی وزیر خارجہ، اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل افئیرز کے معاون "اسد گیلانی" اور اسلامی آباد میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" پاکستان کے دارالحکومت "اسلام آباد" کے "نور خان ائیر بیس" پر پہنچ گئے۔ اُن کا یہ دورہ پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام اور علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لئے عمل میں آیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل افئیرز کے معاون "اسد گیلانی" اور اسلامی آباد میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ قبل ازیں ایک جاری بیان میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے سید عباس عراقچی کے دورے کو تہران اور اسلام آباد کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس قرار دیا۔ اس بارے میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ علاقائی و بین الاقوامی صورت حال کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ، پاکستان کے اعلیٰ حکام سے سوموار کو ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء کی موجودہ صورتحال اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے آمادگی کے اعلان کے پیش نظر، سید عباس عراقچی کا حالیہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آئندہ صبح ایرانی وزیر خارجہ، آرمی چیف جنرل "سید عاصم منیر" سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وزارت خارجہ کی عمارت میں سینیٹر و وزیر خارجہ "محمد اسحٰق ڈار" سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ سید عباس عراقچی کا یہ دورہ پاکستان ایک روز کے لئے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی کا اور اسلام
پڑھیں:
ایرانی صدر کے دورے پر اسلام آباد جگمگا اُٹھا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں