Jasarat News:
2025-10-30@03:48:30 GMT

سیکٹر 8 کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہوں‘ محمد یوسف

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 8 کی محلہ کمیٹی کے ساتھ ایک اہم عوامی میٹنگ میں شرکت کی جس میں سیکٹر 8 کے رہائشیو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین کو اپنے بنیادی بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا جن میں سب سے نمایاں مسئلہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور پارکوں کی خستہ حالی کا تھا۔چیئرمین محمد یوسف نے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکٹر 8 کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، یہاں کے عوام کئی سالوں سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں، لیکن ان شاء اللہ اس مسئلے کے حل کے لیے واٹر بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور جلد بہتری کے آثار نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کا پارک اور کھیل کا میدان عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، آج میں محلہ کمیٹی اور سیکٹر 8 کے عوام کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک ماہ کے اندر پارک کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی اور کھیل کا میدان دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ میٹنگ میں شریک عوام نے چیئرمین کے عزم اور عملی رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف پہلی بار ایسے چیئرمین ہیں جو خود عوام کے درمیان آکر ان کے مسائل سنتے ہیں۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے پہلے کسی چیئرمین کو خود آکر مسائل سنتے نہیں دیکھا، محمد یوسف نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔محلہ کمیٹی کے اراکین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکٹر 8 کو ایک صاف ستھرا اور مثالی علاقہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین محمد یوسف نے آخر میں کہا کہ “عوام کے ساتھ رابطہ اور خدمت ہی میری سیاست کی بنیاد ہے، اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دکھاؤں گا۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد یوسف نے سیکٹر 8 کے عوام کے کہا کہ

پڑھیں:

ایکسپورٹرز کے اعزاز میں ریپ کی جانب سے ظہرانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کی جانب سے آصف علی شیخ، چیف ایگزیکٹو آصف رائس ملز کے اعزاز میں ایک پْروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے تاریخ ساز چاول کی برآمدات کر کے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر REAPساؤتھ زون کے 16 ایوارڈ یافتگان کو بھی ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سراہا گیا۔ظہرانے میں عبد الرحیم جانوگروپ چیئرمین،محمد جاوید جیلانی سینئر وائس چیئرمین REAP،سابق چیئرمین صفدر حسین مہکری، عبد القیوم پراچہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد خرم، جیتیندر کمار بدلانی، شیراز احمد شیخ اور دیگر REAPممبران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد میاں سومرو، سابق چیئرمین سینیٹ، سابق صدرِ پاکستان، سابق قائم مقام وزیراعظم، سابق گورنر سندھ اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری تھے۔ محمد رضاسینئر نائب صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور فیصل انیس مجید سینئر وائس چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسو سی ایشن (KWGA) بھی اس تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔اس موقع پر آصف علی شیخ،محمد رضا اور فیصل انیس کو گولڈ میڈلز پیش کیے گئے۔REAPکی جانب سے دانش جیسانی (جیسنز کموڈیٹیز)کا بھی دلی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس پْروقار ظہرانے کی میزبانی کی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر عبد الرحیم جانو، گروپ چیئرمینREAP نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ REAPکو فخر ہے کہ وہ ان برآمدکنندگان کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور معیار کے ذریعے پاکستان کی چاول کی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ہمارے اراکین کی کاوشوں سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا وقار بھی بلندہواہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئین ریاست اور عوام میںمعاہدہ، قومی خود مختاری اور انصاف کی ضمانت فراہم کرتا: چیئرمین سینٹ 
  • کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
  • ایکسپورٹرز کے اعزاز میں ریپ کی جانب سے ظہرانہ
  • لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے ‘محمدیوسف
  • قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں
  • 5-Fمیں منی زو کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائیگا‘ محمد یوسف
  • محکمہ ویجیلینس کے قیام کیلیے ٹائون چیئرمین کو اختیارات تفویض کرنے کی قرارداد
  • جماعت اسلامی ایک حقیقت، اہل کراچی کے حقوق کیلیے پُرامن جدوجہد جاری رہیگی، منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی کا کراچی کے مسائل کے حل  کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم