کوئٹہ، متحدہ قبائل کا بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مظاہرین نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نہتے فلطسینی عوام کا قتل عام رکوانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع، سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نہتے فلطسینی عوام کا قتل عام رکوانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے عوام اسرائیلی اور بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ یہ بات متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے سربراہ ملک امان اللہ خان کاکڑ، عجب خان کاکڑ اور دیگر نے پریس کلب کے مسانے بھارت اور اسرائیل مردہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک ریلی نکالی گئی، جو زرغون روڈ، جناح روڈ، شارع عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ جن پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاء سے ملک امان اللہ خان کاکڑ اور عجب خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے اور پاکستان پر حملہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پہلگام میں کسی بھی طرح ملوث نہیں لیکن اسکے باوجود بھارت اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، لیکن ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ مقررین نے اسرائیلی کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کی بمباری سے اب تک لاکھوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا طرز عمل بدترین ہو چکا ہے۔ فلسطینیوں کو خوراک، پانی، بجلی اور ادویات سے محروم کرکے اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، جو کہ جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینی عوام کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردارادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان کے نے کہا کہ انہوں نے خان کاکڑ
پڑھیں:
پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا، جو ہماری دفاعی صلاحیت اور پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک کرے، نقصان کو تسلیم کرے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی تیسرے فریق کے کردار کو تسلیم کرنے پر غور کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں