پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔

اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی تھی۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے جواب میں 24 اپریل کو بھارت سے ہر طرح کی براہِ راست اور کسی اور ملک کے ذریعے تجارت پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کا بھارت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، جبکہ چین، ترکیہ اور سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔

چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008ء میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد

ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی چینی کارگو کی ترسیل کے لیے بھارتی بندرگاہ پر موجود ہے، پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز کا چارٹر ایگری منٹ حالیہ کشیدگی سے قبل طے کیا گیا اور پاکستانی بلک کارگو جہاز 'سبی' ملائشیا سے 26 ہزار ٹن کوئلہ لے کر کلکتہ کی بندرگاہ ہالدیہ پہنچا ہے۔

ذرائع پی این ایس سی کے مطابق سبی جہاز چارٹر پر ہے جوکہ موجودہ کشیدگی سے قبل ہوا، پی این ایس سی سرکاری احکامات اور پالیسیز کے تحت عمل پیرا ہے۔

پروپیگنڈا کام نہ آیا؛ امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹکا سا جواب دیدیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند
  • بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ  بند
  • جیسے کو تیسا: پاکستان نے بھارتی بحری جہازوں کا اپنی بندرگاہوں میں داخلہ بند کردیا
  • بھارتی پرچم بردار جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی عائد
  • جنگی جنون کا منہ توڑ جواب ،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا گیا
  • بھارت نے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں پر پابندی لگادی
  • پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ، آئندہ کسی جہاز کے آنے پر پابندی عائد
  • پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف
  • پاکستان کا قومی پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود