Nawaiwaqt:
2025-05-04@08:20:16 GMT

بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اگر پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش پر 4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں اور رپورٹ پیش کریں۔وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا ، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے اس کا منہ کالا کریں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے کچھ کیا تو یہ اب ان کو بھی معلوم ہے بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحدوں کے قریب اڑان بھر رہے ہیں، بھارت ہمیں مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن یاد رکھے ہم پہل نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانے پر امریکا سمیت دنیا نے بھارت پر یقین نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک عالمی برادری کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہے تو کرلے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں بھارت کے لیے گنجائش کی کھڑکی نکالی ہے، جے ڈی وینس نے کہا بھارت ایسا ردعمل دے جس سے علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سےخطرہ ابھی کم نہیں ہوا، اگر کچھ کیا تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، خواجہ آصف
  • بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے، کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر دفاع
  • دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں کہ پاک بھارت تنازع آگے نہ بڑھے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کردیا
  • نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا، خواجہ آصف
  • بھارت کو فیس سیونگ نہیں دیں گے، اسکے چہرے پر کالک ملیں گے، وزیر دفاع
  • بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف
  • ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار، ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنانے کی پیشکش کردی