سٹی42: دنیا کے جھگڑوں میں غیر جانب دار رہنے کے عادی سوئٹزر لینڈ نے ایٹمی قوت پاکستان کے ساتھ بے سبب الجھنے کی نریندر مودی کی احمقانہ روش  پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے  خود پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات کر دینے  کی پیشکش کردی۔

سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ نے یہ پیش کش پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو  کے دوران کی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ کو فون پاکستان کے وزیر خارجہ نے کیا تھا۔  سوئس وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا نکتہِ نظر سنا اور  پاکستان کے مؤقف اور کسی غیر جانبدار ملک کے ذریعہ پہلگان وقعہ کی  تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کر دی۔ 

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

اس گفتگو میں  دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ اسحاق ڈار نے گریک فارن منسٹر سے بھی بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اشتعال انگیز اقدام ک یشکایت کی اور انہیں نریندر مودی حکومت کے اقدامات اور عزائم کے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سانحہ نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سوئٹزر لینڈ پاکستان کے اسحاق ڈار کے وزیر

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور نائب صدر کاجا کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 محمد اسحاق ڈار نے  کاجا کالس کو  خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔

نائب وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے  بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ یہ معاہدے کی پاسداری اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ سے متعلق آزاد ، شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا ایک بار پھر ذکر کیا۔

یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پہلگام واقعہ یورپی یونین

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی
  • سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعہ،سوئٹزرلینڈ نے بڑی پیشکش کردی
  • اسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا
  • اسحاق ڈار کا یونانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون
  • وزیراعظم کا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی توثیق پر چین سے اظہارِ تشکر