دنیا میں مقبول ترین سوشل نیٹ ورک کون سا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے ’ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فروری 2025 تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی
مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سے 5.
رپوٹ کے مطابق فروری سنہ 2025 میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔
واضح رہے کہ فیس بک پہلا سوشل نیٹ ورک ہے جس نے ایک ارب رجسٹرڈ اکاؤنٹس کو عبور کیا تھا اور اس وقت اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔
میٹا نیٹ ورک 4 بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مالک ہے جن میں فیس بک (بنیادی پلیٹ فارم)، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک پلیٹ فارم کے یوزر کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔
صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب تھا جس کے یوزرز کی تعداد 2.53 بلین تھی۔
مزید پڑھیے: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟
انسٹاگرام اور واٹس ایپ 2 بلین یوزرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ٹک ٹاک 1.59 بلین صارفین کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟
صارفین میں سب سے زیادہ مقبول سوشل نیٹ ورکس کی مالک کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔
تاہم چینی سوشل نیٹ ورکس جیسے وی چیٹ، کیو کیو یا پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ڈویِن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جو مقامی سیاق و سباق اور مواد کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد میں مقبول ہیں۔ ٹک ٹاک دنیا کا 5 واں مقبول ترین سوشل پلیٹ فارم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک واٹس ایپ یو ٹیوبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک واٹس ایپ یو ٹیوب صارفین کی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل نیٹ واٹس ایپ فیس بک
پڑھیں:
سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے طوفان نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔
متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
ان تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔
زیادہ تر علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے تاہم ریسکیو مشینری کی عدم دستیابی اور دور دراز علاقے ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
سمندری طوفان میلیسا اپنی تمام تر ہلاکت خیزی کے بعد اب کیریبین سے گزر گیا ہے اور اب اس کی رفتار اور شدت میں بھی کمی آچکی ہے۔