پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔
محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔
محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ پیش کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان فلم انڈسٹری کے کمال پاشا
پڑھیں:
میڈیکل کالجز میں فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کا کوٹہ بڑھا دیا گیا: مصطفیٰ کمال
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شعبۂ صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں، فاٹا کے ضم اضلاع کے بچوں کے داخلے کے مسائل چل رہے تھے، میڈیکل کالجز میں سیٹیں نہیں بڑھائی جا سکتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کا مسئلہ حل کردیا ہے، فاٹا اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری اور 333 طلبہ کا ایڈمیشن کیا جاچکا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے میرٹ کے مطابق یہ بچے اب میڈیکل کالجز میں پڑھ سکیں گے، اگلے سال بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو کہا ہے کہ سیٹوں میں اضافہ کریں۔
یاد رہے کہ میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025ء میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔