اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔
ملین مارچ کے شرکاء قافلوں کی شکل میں تبت سینٹر پہنچے۔ شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکاء نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے، پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔
مفتی منیب الرحمان  نے کہا ہے کہ مسلم ممالک او آئی سے کے پلیٹ فارم سے مسئلہ فلسطین پر ایک جامع پالیسی کا اعلان کریں عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے مطابق بنیامین نتن یاہو کا جنگی جرائم پر ٹرائل کیا جائے، اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔
مفتی منیب الرحمان ن نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، فلسطین ،فلسطینیوں کا ہے اور کشمیر، کشمیریوں کا ہے، بھارت کا کشمیر پر اور اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غاصبانہ اور ظالمانہ ہے۔
نمائش چورنگی سے تبت سینٹر نکالے جانے والے ملین مارچ میں پیر مظفر حسین شاہ۔علامہ ریحان امجد نعمانی ۔شاداب رضا نقشبندی ۔مفتی عابد مبارک اور دیگر موجود تھے ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مفتی منیب

پڑھیں:

امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر دہشت گردی کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کی، جو کہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ امن معاہدہ 2002 کی خلاف ورزی ہے۔

محکمہ خارجہ نے مزید الزام لگایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں تشدد کی ترغیب، شہداء کو مالی امداد، اور نصابی کتب میں مبینہ طور پر نفرت انگیزی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ ’’پی ایل او‘‘ اور ’’پی اے‘‘ کو ان کے بین الاقوامی وعدوں سے انحراف پر سزا ملنی چاہیے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل نے گزشتہ تقریباً 22 ماہ سے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسی دوران مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری اور فلسطینیوں پر حملوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں لگ بھگ 1000 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات دائر کر چکے ہیں، جن میں نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مظلوم فلسطینی
  • عوام ہائبرڈ نظام کیساتھ یا اندھی طاقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، لیاقت بلوچ
  • حکومت سے معاہدہ، جماعت اسلامی کا بلوچستان لانگ مارچ، دھرنا ختم
  • فلسطینی ریاست کے لیے پیش رفت، خوش آیند
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
  • غزہ: رقصِ مرگ
  • ریمدان بارڈر کیطرف مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا اظہار خیال
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے ’نیو یارک اعلامیہ‘ جاری
  • تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کیساتھ نہیں ، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے