شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بونیر میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 14 افراد کو کھویا، سب لوگ جائیں اور ان لوگوں سے ملیں، آج جس کمیونٹی کے درمیان موجود ہوں یہ اصل کام کرنے والے لوگ ہیں، بونیر اور دیر میں سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے، کوشش ہے انہیں گھر بنا کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ایسی جگہ گھر بنا کر دینے ہیں کہ دوبارہ وہ سیلاب سے متاثر نہ ہوں، یہاں سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاؤں گا، بزنس کمیونٹی ہمارے ملک کی طاقت ہے، مل کر کام کرینگے۔
شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او ظفر ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن پسماندہ علاقوں میں صحت اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، گوادر سے لے کر کوئٹہ تک 700 میل کے علاقے میں کوئی اسپتال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن نے خوشاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کیا ہے، شاہد آفریدی تشہیر کی بجائے شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان شاہد آفریدی فاونڈیشن کے حوالے کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان شاہد آفریدی فائونڈیشن کے حوالے کیا جائے گا، قومی ہیرو شاہد خان آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے آل راؤنڈرز میں شمار ہوتے ہیں، لالہ کی خدمات صرف کرکٹ کے میدانوں تک محدود نہیں بلکہ آپ انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، صرف پنجاب میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 42 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے نوبل کاز میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی فاو نڈیشن ا فریدی فاو نڈیشن نے شاہد خان ا فریدی ایف پی سی سی ا ئی انہوں نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ فاو نڈیشن کے کام کر
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔