متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تربیتی پروگراموں اور عسکری سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو ایک جدید، تیز اور ٹیکنالوجی پر مبنی قوت میں ڈھالنے کے ویژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سائبر، اسپیس، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وار فیئر اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں جدید اپ گریڈیشن پروگرامز کا ذکر کیا۔

ایئر چیف نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین گہرے مذہبی و تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ فوجی تعاون، خاص طور پر تربیت اور مشترکہ مشقوں کے شعبے میں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے ایئر چیف کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کے مقامی سطح پر تیار کردہ نظام، خودانحصاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی پالیسی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پی اے ایف کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی ترقی نے اُسے خطے کی ایک مؤثر قوت بنا دیا ہے۔

انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے کثیرالجہتی جنگی تجربے سے استفادہ حاصل کرنے میں یو اے ای کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی اے ایف کا آزمودہ آپریشنل فریم ورک اور جنگی حکمت عملی علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہے۔

کمانڈر یو اے ای نے پی اے ایف کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف باہمی سیکھنے کا عمل ممکن ہو گا بلکہ آپریشنل ہم آہنگی اور استعدادِ کار میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو اے ای ایئر فورس پاکستان میں تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے کی خواہاں ہے، جسے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سنگِ میل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئرچیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

چیف آف ایئر اسٹاف اور یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کے مابین یہ ملاقات دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے جذبے کی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایئر چیف مارشل دفاعی تعاون ظہیر احمد بابر سدھو متحدہ عرب امارات ملاقات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل دفاعی تعاون ظہیر احمد بابر سدھو متحدہ عرب امارات ملاقات وی نیوز دفاعی تعاون نیول فورسز ایئر چیف انہوں نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، آئی این پی) پاکستان اور کینیڈا نے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ! نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی گفتگو میں زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کراچی کی بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بحری امور، میری ٹائم کے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے جدت کی حالیہ کوششوں کا جائزہ لیا جس سے کارگو کی نقل و حرکت میں اضافہ اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ سلوشنز کے ذریعہ پورٹ آپریشنز میں مستقبل کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اصلاحات کے فوری نفاذ کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر آپریشنر کو مؤثر اور کم لاگت بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی دراندازی ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی  کمشنر کی ملاقات، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • باجوڑ:سیکیورٹی فورسز نے خطرناک دہشت گرد کمانڈر مفتی مزاحم کو ہلاک کر دیا
  • پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق