پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں: مفتی منیب الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مفتی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو
اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیرِ اعظم کے جنگی جنون کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مفتی منیب الرحم ن
پڑھیں:
ہم پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان خان خوگانی
ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہول سیل کیمسٹ مارکیٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے ہماری فوج قابل فخر ہے، ہم سب اپنی فوج کے ایک اشارہ پر 1965 کی جنگ کی طرح جسم پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے زیراہتمام بھارت و اسرائیل مردہ باد و افواج پاکستان زندہ باد سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ ہم بھارت و اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے پہلے ہمارا وطن عزیز پاکستان ہے۔ ہم پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور افواج پاکستان کے ایک اشارہ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن نے کہا کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کا ہر کیمسٹ افواج پاکستان کیلئے شب و روز دعاگو ہے۔ اگر افواج پاکستان کو ادویات کی کو بھی ضرورت ہو تو ہول سیل کیمسٹ کونسل اپنی استطاعت کے مطابق اسکو پورا کرنا اپنے لئے سعادت عظمی سمجھتی ہے۔
اس موقع پر ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے میڈیا ایڈوائزر پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف حافظ محمد عاصم منیر کو عالم اسلام نے اسد الامت یعنی امت کا شیر کا لقب دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہماری فوج محنتی، محب وطن، شہادت کے جذبہ سے سرشار، انتہا قابل اور دنیا کی بہترین افواج میں صف اول میں گردانی جاتی ہے۔ ہمارے لئے ہماری فوج قابل فخر ہے۔ ہم سب اپنی فوج کے ایک اشارہ پر 1965 کی جنگ کی طرح جسم پر بمپ باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔