متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیسز میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
اسلام آباد کی خصوصی پیکا ایکٹ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج متنازع ٹویٹس سے متعلق دو مقدمات میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
اعظم سواتی اپنے وکلا مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بریت کی درخواست پر آج دلائل نہ ہو سکے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ وہ 2003 سے سینیٹ میں ہیں اور ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، لیکن افسوس ہے کہ وہ عدلیہ کے ہاتھ مضبوط نہ کر سکے۔
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دیں۔
کیس کی اگلی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی سواتی کے
پڑھیں:
اسلام آباد: عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو 3 سال کی سزا سنادی
فائل فوٹواسلام آباد کی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کے مقدمے میں مجرم ڈاکٹر خان کو سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر خان کو تین سال قیدِ بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور شکایت کنندہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔