Jang News:
2025-11-03@07:24:15 GMT

راجن پور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 6 ماہ بعد قتل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

راجن پور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 6 ماہ بعد قتل

—فائل فوٹو

راجن پور کے علاقے محمد پور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل جوڑے نےپسند کی شادی کی تھی۔

مردان: 17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

مردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پسند کی شادی میاں بیوی

پڑھیں:

کالے جادو سے انکار پر شوہر نے کھولتا سالن بیوی کے چہرے پر انڈیل دیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے کالا جادو کے عمل میں شریک ہونے سے انکار پر اپنی بیوی کے چہرے پر گرم مچھلی کا سالن انڈیل دیا۔

واقعے میں خاتون بری طرح جھلس گئیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، 36 سالہ متاثرہ خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر ایک عامل سے ملاقات کی اور گھر واپس آ کر اپنی بیوی سے کہا کہ وہ بال کھول کر اس کے سامنے بیٹھے تاکہ وہ اس کے گلے میں تعویز ڈال سکے اور راکھ لگا سکے۔

خاتون کے انکار پر شوہر نے غصے میں آ کر چولہے پر پک رہی مچھلی کی گرم گریوی اس کے چہرے پر پھینک دی، جس سے وہ چہرے اور گردن سے جھلس گئی، خاتون کی چیخیں سن کر پڑوسی مدد کے لیے پہنچے اور انہیں نجی اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا یقین تھا کہ اس کی بیوی پر جنات یا بدروح کا سایہ ہے، اور وہ ماضی میں بھی اسے کئی بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے، متاثرہ خاتون نے اس سے قبل بھی اپنے شوہر کے خلاف مارپیٹ کی شکایت درج کروائی تھی، تاہم بعد میں اسے صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کا شوہر اکثر ایک عامل کے پاس جاتا تھا جو کالا جادو کرتا تھا اور اسے بیوی پر راکھ لگانے اور تعاویز پہننے کے لیے کہتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف خطرناک ہتھیار یا ذریعے سے نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کالعدم علیحدگی پسند جماعت کیلیے کام کرنے کا الزام، اے ٹی سی نے ملزمان کومقدمے سے ڈسچارج کردیا
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  • کالے جادو سے انکار پر شوہر نے کھولتا سالن بیوی کے چہرے پر انڈیل دیا