فاران یامین:نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کا انتقال کر گئے,  لیگی رہنماؤں و دوست احباب کی مرحوم کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شاہد شفیع کی میت کو رات گئے اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا گیا،میت کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، شاہد شفیع کی میت کو غسل دینے کے بعد سرد خانے میں رکھا گیا ۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا


 

 

 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شاہد شفیع

پڑھیں:

عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں  درج مقدمے کی سماعت  کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری  کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی  جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری جاری کیے۔ عدالت نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے 32 مقدمات درج ہیں، جس میں بشریٰ بی بی تھانہ ٹیکسلا میں 26 نومبر کانسٹیبل قتل کیس میں بھی نامزد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
  •  نواز شریف ‘ شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
  • نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
  • نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری