متنازع ٹوئٹ کیس, ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عاید کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا، جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے ایک سال بھی جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، آپ نے کل غیر قانونی کام کیا ہے، آپ جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔ ایمان مزاری نے کہا کہ آپ ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، میری بھی ضمانت منسوخ کروادیں۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ میرا اصول ہے کہ میں آپ کو عزت دوں گا تو مجھے عزت ملے گی۔ وکیل صفائی قیصر امام نے کہا کہ سر انہوں نے دیگر کیسز میں بھی پیش ہونا ہوتا ہے، کبھی ہائی کورٹ تو کبھی راولپنڈی۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ میں نے اسی وجہ سے ان کے کہنے پر 3 دفعہ سماعت ملتوی کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر عاید کی تھی۔ یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ
پڑھیں:
متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد
متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے پانچ نومبر کو استغاثہ کے تمام گواہان طلب کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار ملزم ہادی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اس پر جج اور ملزمان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ہادی چٹھہ نے کہا کہ وہ مچلکے جمع نہیں کرائیں گے۔ آپ نے غیرقانونی کام کیا۔ ایمان مزاری بولیں ہمیں گرفتار کرانا چاہتے ہیں تو میری ضمانت بھی منسوخ کردیں۔
جج افصل مجوکا نے ریمارکس دئیے کہ عزت دینے سے ہی عزت ملتی ہے۔
وکیل صفائی قیصر امام نے استدعا کی کہ ملزمان سینئر وکلا ہیں جنھیں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہائیکورٹس میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ عدالت یہ چیز مدنظر رکھے۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ اسی وجہ سے ملزمان کی درخواست پر ہی تین دفعہ سماعت ملتوی کی تھی۔
عدالت نے مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ ایمان مزاری اور شوہر ہادی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک سیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم