آزاد کشمیر میں حکومت تبدیل ہوگی یا نہیں؟ قمر زمان کائرہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں، آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے، جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آفیشلی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا؟ محمود اچکزئی کا پشاور جلسے میں سوال
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ آج حق و باطل کی جنگ فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے، سیاست عقل و شعور کا کام ہے۔ عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ جاری، اسد قیصر نے افغان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا
پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری قوت بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی ہے، اور مخالفین کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آئین کو نہیں مانتے، کہتے ہیں کہ ہم نے ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ جنگ کرنی ہے۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو کیوں وزیراعظم بنایا، آج وہ تمہارے جبر کے سامنے کھڑا ہوا تو زبردستی اس کو پیچھے کررہے ہو۔
محمود اچکزئی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے میرے مائنز پر قبضہ کیا ہوا ہے، آج روزگار نہ ہونے کی وجہ سے 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مزدوری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو ایسے ملک بنانا چاہتے جہاں قانون کی بالادستی ہو، جہاں عوام طاقت کا سرچشمہ ہو۔
مزید پڑھیں: پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف تقاریر کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین سہیل آفریدی سیاست عمران خان عمران خان رہائی محمود اچکزئی وی نیوز