پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 8یوم کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 8یوم کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت لاڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔ پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے، دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 39ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی، حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔
پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنی ہیں، لاڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ہفتہ یکم نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ایل پی پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل، الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل ٹی ایل پی پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل، الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نفاذ میں
پڑھیں:
بانی اور پی ٹی آئی ملک دشمن، پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پرپابندی اور 27ویں ترمیم کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مفاد عامہ سے متعلق بھی پانچ قراردادیں منظور کی گئیں۔ پانچ بل متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ چھ بلوں کی منظوری دی گئی، ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔حکومتی رکن اسمبلی محمد طاہر پرویز نے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی کہ دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔ حکومتی رکن سارہ احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے اور مریم نواز کی برازیل میں سی او پی میں پنجاب کی ماحولیاتی ترجیحات اور ماحولیاتی وعدوں کو موثر انداز میں پیش کرنے کی قراردادپیش کی جو متفقہ طورپر منظور کر لی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور کر لی گئی،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیش کی۔ پینل چیئرمین سمیع اللہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ شروع کرنے کے باوجود وزراء کی عدم موجودگی افسوسناک ہے۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر وزراء کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید کی ایجوکیشن کے متعلقہ نوٹس برائے زیروآور کو وزیر تعلیم کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا جبکہ آفتاب احمد خان، طیب راشد، فیلبوس کرسٹو فر، جاوید نیاز منج، شگفتہ فیصل اور محمد طاہر پرویز کے نوٹسز برائے زیرو آور متعلقہ ارکان کی عدم موجودگی کے باعث نمٹا دئیے گئے، پرائیویٹ ڈے کے موقع پر ممبران کے اِجلاس میں پانچ بلز کو متعارف کرا ئے گئے جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا،اوردو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سید حسن مرتضی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیوشپ ڈیپارٹمنٹ کے وقفہ سوالات کے دوران ڈیپارٹمنٹ سیکرٹری کی عدم موجودگی پر پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دی پنجاب یونیورسٹی‘ دی پریمیر یونیورسٹی، دی پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف وویمن ایٹ ورک پلیس ایمنڈ منٹ‘دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمنڈمنٹ بل، دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ایمنڈمنٹ بل ایوان میں پیش کر دیئے گئے جو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی،پنجاب اسمبلی میں چھ بلوں کی منظوری دیدی گئی جن میں منہاج یونیورسٹی، دی کراونرج یونیورسٹی، دی ٹائمز یونیورسٹی ملتان ، علی ابن عثمان انسٹی ٹیوٹ، دی سپیرئیر یونیورسٹی، دی اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل کثرت رائے سے منظو کر لئے گئے۔ ایوان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خود مختار کمیشن کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور فیلبوس کرسٹوفر نے پیش کی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن ذوالفقارعلی شاہ نے پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔