گرفتار شہری سے ملاقات کیلئے ڈنمارک کے سفارتی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی42 : ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔
حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گیا، سفارتی وفد میں مس لونی،سیکورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 سفارتی وفد اڈیالہ جیل
پڑھیں:
حکومت کا خوف دیکھیں کل اڈیالہ پر 400 اہلکار آنسو گیس شیل کے ساتھ کھڑے تھے، علیمہ خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل اڈیالہ جیل روڈ پر چار سو پولیس والے ٹیئرگیس لے کر کھڑے تھے، لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل چھپا کے ہورہا ہے یہ ناجائز ٹرائل ہے، ہمارے وکلاء کہتے ہیں یہ ٹرائل بنتا ہی نہیں، یہ چاہ رہے ہیں اس کیس میں بھی جلدی سے سزا دے دیں، ہمارا صرف ایک وکیل سماعت میں پیش ہوتا ہے پراسیکیوشن کے دس دس لوگ پیش ہوتے ہیں، فیئر ٹرائل میں فیملی، میڈیا اور وکلاء موجود ہوتے ہیں۔
احتجاج پر انہوں نے کہا کہ کل کراچی، لاہور، پشاور میں لوگ نکلے ہیں، ہمیں کل اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا، چکری انٹرچینج پر روک دیا گیا، کل اڈیالہ جیل روڈ پر چار سو پولیس والے ٹیئرگیس لے کر کھڑے تھے، لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے خود ہمیں بتارہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں، مافیا اب اکیلے رہ گئے ہیں، کوئی بات نہیں ارکان اسمبلی کل نہیں آئے دوبارہ آئیں گے، لوگ کل نکلے ہیں ہمیں خوشی ہے لوگ اپنے حق کیلئے نکلنا چاہتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے لیڈرز کو نااہل کردیا گیا کئی ارکان کو سزا ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کو جلدی ہے کہ سب کو نااہل کردیں، اب تو ستائیسویں اور اٹھائیسویں ترمیم بھی آرہی ہے، لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ہمیں بھی دھمکیاں آرہی ہیں۔