ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی :ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔
حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گیا، سفارتی وفد میں مس لونی،سیکورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان چینی ٹی وی کے ایک عوامی پول میں شرکاء کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت مذمت ڈاکٹر محمد امجد’’پاکستان چائنہ بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی ‘‘کے کنوینر مقرر وزیراعظم کی پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کی تعریف ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن، اب تک کتنے واپس جاچکے؟ امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
صدرِ آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر کی ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور حکومتی و نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔