ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
راولپنڈی: ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی جہاں وفد نے حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کی۔
جیو نیوز کے مطابق ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد میں مس لونی، سکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلراعجاز صدیق شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق سفارتی وفد حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کے لیے پہنچا۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمے میں قید ہیں اور ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
17 کروڑ روپے رشوت لینے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ گرفتار
فائل فوٹواینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اقبال سنگھیڑا نے بطور اے ڈی سی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کی این او سی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔
ذرائع کے مطابق زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔