ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر دیکھنے میں آ سکتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس موسمی سلسلہ نے ہفتے کی شام سے سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے، جہاں تھرپارکر اور عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اتوار کو یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کرے گا اور گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 13 تا 16 جون کے دوران گرد آلود طوفان، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت بالائی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی 16  جون تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی اس دوران گرد آلود آندھیوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ موسمی صورتحال حالیہ دنوں میں ملک بھر میں جاری شدید گرمی سے عارضی ریلیف فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش پیشگوئی ریلیف گرج چمک گرد آلود گرمی محکمہ موسمیات موسم مون سون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیشگوئی ریلیف گرد آلود محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں گرد آلود

پڑھیں:

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ

فائل فوٹو۔

سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے۔  

کراچی سے اعلامیہ کے مطابق ایس ٹی ایس کے تحت لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ کے 4 مختلف پرچے تھے، چاروں پرچوں کے جوابات ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے تھے۔  

یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ امتحانات، کراچی میں صرف دو مراکز کی وجہ سے بدانتظامی جامعات ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انتظامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر تاج

سیپا کے اعلامیہ کے مطابق جوابات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایس ٹی ایس کے جاری کردہ جوابات میں ایک بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔

اعلامیہ کے مطابق یکم نومبر شام 5 بجے تک بذریعہ ای میل شکایات درج کی جاسکتی ہیں، اس کے بعد کوئی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی۔

سندھ بھر کے امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ 9 شہروں کے 10 مراکز میں ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ