جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاند دیکھنے کےلیےموسمی حالات سازگارہوں گےاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنےکا امکان ہے, جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنےکےقوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی, چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔
اہم شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔