قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری؛ سنی اتحاد کونسل اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان کو آزاد قراردیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی،آئینی بنچ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کی۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد تصور ہوں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن تمام ارکان
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو اراکین کی وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، صوبائی صدر کی ہدایات جاری
خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان اس وقت بیرونِ ملک ہیں، جن میں دو کا تعلق اپوزیشن جبکہ تین کا تعلق حکومت سے ہے۔ ان کی غیرموجودگی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پارٹی صفوں میں تشویش پیدا کر دی ۔
جنید اکبر کی ہدایت کا مقصد پارٹی کے اندر ممکنہ دراڑوں کو روکنا اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کوئی غیر متوقع صورتحال پیش نہ آئے۔ اس ساری صورتحال نے صوبے میں سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔