مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔
سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
تقریب میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ وہ پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کے لیے آئے ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدس مقامات
پڑھیں:
ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے: چیف الیکشن کمشنر
ویب ڈیسک:اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی اس لیے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا جب کہ طلال چوہدری کو آج طلب کیا ہے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا ہے۔
(ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں (ن) لیگ کے حصے میں آئیں۔
پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع