کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9اکتوبرکو ڈاک کا عالمی دن منایاگیا۔ورلڈ پوسٹ ڈے منانے کا مقصد ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھا، ڈاک کا عالمی دن ہمیں اسی سفر کی یاد دلاتا ہے جہاں کاغذ کے ایک ٹکڑے سے دلوں کا تعلق قائم ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ 9اکتوبر انسانی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب 1874 میں سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں یونیورسل پوسٹل یونین کے عنوان سے پہلی باقائدہ پوسٹل یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے لوگ دنیا میں کہیں بھی موجود اپنے پیاروں کوتحریری پیغامات اور مراسلے بھجوا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

9اکتوبر1969 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں یونیورسل پوسٹل یونین کی عالمی کانگریس ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاک کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر آئندہ اس روز کو عالمی سطح پر منایا جائے تاکہ مختلف تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کر کے سلسلہ ڈاک کی ترقی کے لیے دنیا بھر میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

اس دن کے بعد 9اکتوبر کو ہر سال دنیا بھر میں ورلڈ پوسٹ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، دنیا میں سلسلہ رسل و رسائل زمانہ قدیم سے ہی چل رہاہے سیکڑوں سال قبل مسیح کے دور میں بھی اس کے آثار ملتے ہیں، چین کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے پیغام رسانی کے لیے ڈاک کے طریقے کو باقائدہ اپنایا۔قیام پاکستان کے بعد ملک میں ابتدائی سالوں کے دوران برطانوی دور کے ڈاک ٹکٹ استعمال کئے جاتے رہے، محکمہ ڈاک قیام پاکستان سے اب تک مختلف مواقع کی مناسبت سے 1300سے زائد مختلف مالیتوں کے ٹکٹ جاری کر چکا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا میں پیغام رسانی کے لیے ڈاک کی جگہ ٹیلی فون، موبائل فون اور کمپیوٹر نے لے لی ہے جوکہ کم خرچ بھی ہے اور فوری بھی تاہم تعلیمی ودفتری دستاویزات ہوں یا کچھ اور معاملات ڈاک کی اہمیت آج بھی دنیا بھر میں مسلمہ ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دنیا بھر میں ڈاک کی

پڑھیں:

اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 170 رضاکاروں کو ڈی پورٹ کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں خوراک اور ادویہ لے جانے کی کوشش پر گرفتار کیے گئے 500 رضاکاروں میں مزید 170 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ گریٹا تھنبرگ سمیت کئی رضاکاروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ انھیں غیر قانونی حراست اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا اور ان کی بنیادی آزادیوں کو سلب کیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست کے دوران ایک ہسپانوی رضاکار نے جیل میں ایک طبی عملے کو کاٹ لیا تھا، اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 341 رضاکار ملک بدر کیے جا چکے ہیں جبکہ 138 اب بھی زیر حراست ہیں۔ ملک بدر کیے جانے والوں کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لتھوانیا، آسٹریا، لگزمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔ یاد رہے کہ "صمود فلوٹیلا" 43 کشتیوں پر مشتمل قافلہ تھا جو 27 ستمبر 2025ء کو ترکیہ اور یونان کے بندرگاہوں سے روانہ ہوا، ان کشتیوں میں المہ، سیریئس، فریڈم، الکریم اور ہوپ شامل تھیں، جن پر یورپ اور امریکا سمیت 20 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ کارکن سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
  • کپاس دنیا کے کتنے  خاندانوں کی روزی کا ذریعہ، پیداوار میں پاکستان کا مقام؟
  • پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
  • پاکستان سمیت دنیا میں سپر مون کا نظارہ: 13 فیصد زیادہ روشن
  • رواں سال کے پہلے سپر مون کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظارہ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ
  • سال کا پہلا سپر مون آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھائی دے گا
  • سعودی کمپنی کا پاکستان میں اے آئی حب کے قیام کا اعلان
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 170 رضاکاروں کو ڈی پورٹ کردیا