نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گورنر سے ملاقات، مل کر چلنے کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور رہنماؤں کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت کی تشکیل کے مراحل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ گورنر کے پی آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ بدھ کی شام چار بجے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر گورنر کسی وجہ سے حلف لینے سے گریز کرتے ہیں تو اسی روز صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نومنتخب وزیرِاعلیٰ سے حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، تاہم پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔