سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے گورنر کے پی کو آج حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں جے یو آئی کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد خارج کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔