وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔
سردار محمد بخش مہر نےمزید کہاکہ امدادی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان دباؤ کا شکار ہیں، سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے
امریکہ (ویب ڈیسک) ملی سائرس کی منگنی نے صرف مداحوں کو خوش ہی نہیں کیا بلکہ ان کی قیمتی انگوٹھی نے سب کو حیران بھی کردیا ہے۔ ریڈ کارپٹ پر پہلی جھلک کے بعد جیولری ماہرین انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں، اور اندازے واقعی چونکا دینے والے ہیں۔
ملی کی انگوٹھی ڈیزائنر جیکی آئیش نے تیار کی ہے۔ یہ روایتی مگر دلکش ڈیزائن ہے جس میں ایک کُشن کٹ ہیرے کو ’’چنکی‘‘ 14 کیرٹ سونے کی انگوٹھی میں جَڑا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق انگوٹھی میں لگے ہیرے کا ایسٹ ویسٹ سیٹ انداز اور تقریباً 1.3 ریشو اسے انتہائی قیمتی بناتے ہیں۔ ہارپرز بازار نے اس کی قیمت 75 ہزار سے 150 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ تئیس لاکھ پاکستانی روپے) تک بتائی ہے۔
لیکن کچھ جیولری ایکسپرٹس نے مزید بڑا دعویٰ کیا ہے، ان کے مطابق اگر مرکزی پتھر واقعی 4 سے 5 کیرٹ کا ہے تو انگوٹھی کی قیمت چار لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے!
یعنی صرف انگوٹھی کی قیمت ہی پاکستانی کرنسی میں بارہ کروڑ اکہتر لاکھ روپے بنتی ہے۔
ملی سائرس کے مداح اس نئی محبت بھری شروعات پر خوش ہیں، مگر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز اب بھی وہی ہے، انگوٹھی کتنی مہنگی ہے!