پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 5 سال بعد پہلی پرواز کیلئے تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پابندی کے 5 سال بعد پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔
سی ای او پی آئی اے عامر حیات برطانوی فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، برطانیہ میں 5 سال بعد پی آئی اے کے طیارے لینڈ کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
برطانوی فوجی غزہ امن منصوبےکی نگرانی کیلئے اسرائیل میں تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، اس تعیناتی کے تحت برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر کے ساتھ محدود تعداد میں فوجیوں کو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، جن کا مقصد امریکی قیادت میں جاری غزہ امن منصوبے کی پیش رفت پر نظر رکھنا اور اس کی نگرانی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور وسیع تجربے کے باعث خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، ایک اعلیٰ برطانوی فوجی افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے جو سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کی سربراہی کریں گے۔
اس مرکز میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی اہلکاروں کی شمولیت بھی متوقع ہے، تاکہ علاقائی سطح پر تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے اور امن منصوبے پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ممکن ہو۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل برطانیہ کی نئی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے واضح کیا تھا کہ حکومت کا اسرائیل میں فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم، تازہ اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ اب خطے میں امریکی کوششوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے سیاسی و انسانی بحران کے حل میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔