آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ شبمان گل دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جب کہ افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑی فخر زمان کی 27 ویں پوزیشن برقرار ہے۔بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے، اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف کی پوزیشن 30 ویں پر برقرار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب