انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
فائل فوٹو
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹِ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عمل کریں۔
انسداد دِہشتگردی عدالت نے وکلاء کی استدعا پر مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔