اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی متوقع آمد پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف جنہوں نے خود کو خان خاندان کے قریبی ذرائع سے منسلک قرار دیا، نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ماضی میں شدید ڈپریشن کا شکار رہے اور انہیں میاںوالی کے ایک نجی ذہنی علاج کے ادارے میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔

اپنے متنازعہ ویڈیو بیان میں افشاں لطیف نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ، جو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، کے متعدد افراد کے ساتھ “فزیکل ریلیشنز” تھے، جس کی وجہ سے عمران خان کو شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ ان کے مطابق، خاندان کے افراد کی طرف سے طنز اور دباؤ نے عمران خان کو شدید ڈپریشن میں مبتلا کر دیا، اور یہی وجہ بنی کہ انہیں ذہنی علاج کے لیے اسپتال داخل کرایا گیا۔

ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا کہ جمائمہ نے عمران خان سے علیحدگی ان کی سختیوں اور پابندیوں کی وجہ سے لی۔ افشاں لطیف نے دعویٰ کیا کہ بیٹے، قاسم اور سلیمان، درحقیقت عمران خان کے حیاتیاتی بیٹے نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔

افشاں لطیف نے کہا:تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک انتشار ہے۔ میں عدالت میں جانے کو تیار ہوں، چیلنج کرتی ہوں کہ اگر یہ واقعی عمران خان کے بیٹے ہیں تو ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔

ان بیانات نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں کچھ صارفین اسے “سیاسی پراپیگنڈا” قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان الزامات کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔ اب تک عمران خان، جمائمہ گولڈ اسمتھ یا ان کے بیٹوں کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ تمام الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، اور اگر یہ معاملہ عدالت میں جاتا ہے تو یقیناً میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

یاد رہے: سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت مختلف قانونی مقدمات اور الزامات کی زد میں ہیں، اور ان کے مخالفین ان کی ذاتی زندگی کو بھی سیاسی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جمائمہ خان نے عمران خان سے طلاق کیوں لی؟
قاسم اور سلیمان کا DNA ٹیسٹ کروایا جائے
یہ عمران خان کے بیٹے ہی نہیں #kashanasexscandal pic.

twitter.com/5uVE9Mtyi8

— Afshan Latif (@AfshanLatif2023) July 22, 2025

Post Views: 3

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عمران خان کے افشاں لطیف قاسم اور

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق