پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے امریکا نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے  کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس ڈیل کے بعد نہ صرف پاکستان مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ بقول امریکی صدر، مستقبل میں بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا؟

یہ بھی پڑھیے پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟

اس حوالے سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر آئل انڈسٹری کے شعبے سے منسلک ایک سرکاری عہدے دار  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کے ذخائر کی بات کی جائے تو اس کے اعداد و شمار ہر سال اپڈیٹ ہوتی ہیں جو مختلف کمپنیاں دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لوکل پروڈکشن 73 ہزار بیرل یومیہ ہے جو تقریباً 10 ہزار ٹن بنتی ہے۔ یہ تیل زیادہ تر خیبرپختون خواہ اور سندھ سے نکل رہا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ 10 برس سے ڈرلنگ نہیں ہوئی۔ اگر دیکھا جائے تو اس وقت ڈی آئی خان، کرک یا ڈنڈو الہ یار، خیر پور، بدین اور کمپٹ کے اطراف کام ہو رہا ہے۔ یہاں سے گیس اور تیل دونوں نکل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی پیداوار کم اور استعمال زیادہ ہے تقریبا 9 ملین ٹن کروڈ آئل ملک کے اندر دیگر ممالک سے آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے سمندر کے اندر تیل کی تلاش کا طریقہ یہ ہے کہ 10 کنویں کھودنے کے بعد ایک کامیاب ہوتا ہے۔ اب آپ نے ایک ہی کھودا وہ ناکام ہوا تو آپ نے کام ہی بند کردیا، ایسا نہیں ہوتا۔ پاکستان اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ زیر زمین اگر ہم نے 10 کنویں کھودے تو ہماری کامیابی کا تناسب 3.

7 ہے جو کہ بہت ہی بڑا ریشو ہے، لیکن اگر ماحول سرمایہ کاروں کے ساز گار ہو تو پھر کمپنیاں آکر سرمایہ کرتی ہی اور مستقل مزاجی، گوڈ گورننس اس کام کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے میڈیا کے معروف عالمی ادارے پاک امریکا تجارتی معاہدے کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟

ان کا مزید کا کہنا ہے کہ سمندر میں جہاں بھی میٹھا پانی گرتا ہے وہاں تیل کے ذخائر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جیسا کہ مصر میں دریائے نیل جہاں گرتا ہے وہاں انہیں تیل ملا ہے، افریقہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی کا کہنا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں تیل نکالنے کے حوالے سے کھدائی بھی ہو رہی ہے اور تیل نکالا بھی جا رہا ہے،  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تیل کے ذخائر موجود ہیں جنھیں نکالنے کے لیے کام ہو رہا ہے، پاک امریکا معاہدے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تیل کے شعبے کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستان میں تیل کے ذخائر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستان میں تیل کے ذخائر پاکستان میں تیل تیل کے ذخائر پاک امریکا پاکستان کے میں تیل کے کا کہنا ہے کہنا ہے کہ رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل