انگلینڈ کیخلاف 5ویں ٹیسٹ میں فتح؛ بھارت کو بڑی کامیابی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی:
اوول میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی کی بدولت بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 میں تیسری پوزیشن پر آگیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ردوبدل کے بعد انگلینڈ تنزلی کا شکار ہوکر چوتھے نمبر پر چلا گیا تاہم آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے۔
اوول میں فتح کی بدولت شبمن گل کی زیر قیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو 12 قیمتی پوائنٹس ملے۔ بھارت کے 5 میچز میں 28 پوائنٹس اور ہار جیت کا تناسب 46.
انگلینڈ 43.33 کی اوسط سے 26 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر چلا گیا جبکہ سری لنکا 66.67 فیصد کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔