چرچ آف انگلینڈ نے پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ آف کینٹربری کے لیے نامزد کر دیا جس پر قدامت پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چرچ آف انگلینڈ نے سارہ ملالی کو نیا آرچ بشپ آف کینٹربری نامزد کر دیا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی اور دنیا بھر کے 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی روحانی سربراہ بنیں گی۔

سارہ مالی سابق آرچ بشپ جسٹن ویل بائی کی جگہ لیں گی جنہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈل کی پردہ پوشی کے الزام کے بعد گزشتہ برس استعفیٰ دے دیا تھا۔

63 سالہ سارہ ملالی کی تقرری کی باضابطہ تقریب جنوری 2026 میں کینٹربری کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اس سے قبل وہ لندن کی بشپ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

انگلینڈ کی 500 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون آچ بشپ بننے والی سارہ ملالی نے اپنی پہلی تقریر میں برطانیہ میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی، نسل پرستی اور ہجرت کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کلیسا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قسم کی نفرت کے خلاف کھڑا ہو۔

سارہ ملالی کی تقرری پر چرچ کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ چرچ آف انگلینڈ نے 2014 میں پہلی بار خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔

اینگلیکن کمیونین کے کئی قدامت پسند ممالک، خصوصاً نائیجیریا، یوگنڈا اور روانڈا کے چرچ، آج بھی خواتین بشپ یا پادریوں کو بائبل کی تعلیمات کے خلاف سمجھتے ہیں۔

گلوبل اینگلیکن فیوچر کانفرنس (GAFCON) کے رہنما ریویرنٹ لورینٹ مبانڈا نے کہا کہ بشپ ملالی کی تقرری چرچ میں مزید تقسیم کا باعث بنے گی کیونکہ زیادہ تر اینگلیکن اب بھی مانتے ہیں کہ بائبل مردوں کو ہی بشپ بننے کی اجازت دیتی ہے۔

چرچ کے ایونجیلیکل دھڑے نے بھی اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چرچ "صحیفے سے دور ہو رہا ہے"۔

اس کے برعکس ویٹیکن اور برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے سارہ ملالی کو مبارکباد دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سارہ ملالی پہلی بار

پڑھیں:

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی سموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے پنجاب کے علاقوں میں سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔

جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے، یہ جدید مشین بھارت چین سمیت دیگر ممالک میں بھی سموگ میں کمی لانے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ 15  اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں ان گنز کا اب باضابطہ طور پر استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ 5 اینٹی سموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں، یہ جدید گنز فضائی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشن کی ایک اہم کڑی ہیں، ان سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے جا رہی ہیں
  • برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب
  • خاتون نے پانچویں شوہر کو انسولین کی زائد مقدار دیکر ہمیشہ کیلیے موت کی نیند سلادیا
  • چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • سارہ مللی برطانیہ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا
  • برطانوی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے آرچ بشپ آف کینٹربری بننے کا امکان
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
  • تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع