ایشیز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا، دونوں کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو تقویت ملے گی۔
بین اسٹوکس نے دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے جبکہ مارک ووڈ اگلے ہفتے سے ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔
اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے والی ایشیز سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹوکس کی بیٹنگ پریکٹس اچھی جارہی ہے تاہم انہیں بولنگ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :