ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی جس میں کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون شامل ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب کمپنی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنریٹو اے آئی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سیلیکون ویلی کی یہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنا سالانہ آئی فون ایونٹ ایسے حالات میں منعقد کر رہی ہے جب وائٹ ہاؤس اس پر زور دے رہا ہے کہ وہ چینی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کرے، جبکہ سرمایہ کار سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ایپل واقعی اے آئی کے دور کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
مزید یہ کہ کمپنی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بلند ٹیرف پالیسیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، ریپبلکن صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ایپل کے شیئرز 3 فیصد سے زیادہ گر چکے ہیں۔
ایپل ایک ایسے پروڈکٹ پر انحصار کر رہا ہے جس کے بارے میں اسے امید ہے کہ یہ آئی فونز کی بڑی نئی مانگ پیدا کرے گا اور صارفین کے پرانے فونز کو زیادہ دیر تک رکھنے کے رجحان کو توڑ دے گا۔
ای مارکیٹر کے تجزیہ کار گاجو سیویلا کے مطابق ’ایونٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل خود کو اے آئی کی دوڑ کے مرکز سے الگ رکھ کر بالخصوص ہارڈویئر، سلکان اور ڈیوائس لیول انٹیگریشن میں طویل المدتی جدت طراز کے طور پر اپنی پوزیشن بنا رہا ہے‘۔
کمپنی نے آئی فون 17 ایئر پیش کیا، جسے سی ای او ٹم کُک نے ’ایک مکمل گیم چینجر‘ قرار دیا، یہ ڈیوائس صرف 5.
ایئر کے ساتھ ایپل نے دیگر ماڈلز بھی پیش کیے، جن میں پریمیم آئی فون 17 پرو شامل ہے، جو سب سے مہنگا اور طاقتور ماڈل ہے۔
تمام نئے ڈیوائسز میں جنریٹو اے آئی فیچرز شامل ہیں، لیکن ایپل نے اپنے ‘ایپل انٹیلی جنس‘ سوٹ میں معمولی اپ ڈیٹس کے سوا کسی بڑی نئی اے آئی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا۔
گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے ’ایپل انٹیلی جنس‘ کے بعد سے کمپنی کا اے آئی اقدام زیادہ کامیاب نہیں رہا، صارفین خاص طور پر سری کی سست رفتاری اور محدود صلاحیتوں سے مایوس ہیں، حالانکہ برسوں سے اسے بہتر بنانے کے وعدے کیے جا رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل اگلے سال آن لائن سرچ میں اے آئی کو ضم کرنے اور سری کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاہم کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی، ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل سرچ اور اے آئی کے شعبے میں گوگل کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔
فوریسٹر کے تجزیہ کار تھامس ہسوں کا کہنا ہے کہ ’مقابلے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے ایپل کو اپنے ڈیوائسز پر اے آئی کو ایک نیا کانٹیکسچوئل یوزر انٹرفیس بنانا ہوگا، لیکن اس میں وقت لگے گا، کم از کم اگلے سال تک تو نہیں، شاید 2027 میں آئی فون کی بیسویں سالگرہ پریہ ممکن ہوسکے‘۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون ایئر ایپل کی حکمت عملی میں ایک نیا رخ ہے، جہاں کمپنی بڑے اسکرینز کے بجائے انتہائی پتلے ڈیزائن کو اپنا پریمیم سیل پوائنٹ بنا رہی ہے، یہ ڈیزائن مستقبل میں ایپل کے طویل عرصے سے زیرِ غور فولڈ ایبل آئی فون کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر اگلے سال متعارف ہو سکتا ہے۔
انتہائی پتلے ڈیزائن کی وجہ سے لاگت اور بیٹری کے لیے جگہ جیسے مسائل جنم لیتے ہیں، تاہم ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 17 ایئر ایک بار مکمل چارج ہونے پر 24 گھنٹے بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔
ٹرمپ کے ٹیرفس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے کے باوجود ایپل نے آئی فونز کی قیمتیں گزشتہ سال کے برابر رکھی ہیں، جس سے منافع کے مارجنز دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں، ٹم کُک کے مطابق جولائی میں بتایا گیا تھا کہ ٹیرف نے گزشتہ سہ ماہی میں ایپل کو 800 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا، اور اس سہ ماہی میں یہ نقصان 1.1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔
ایپل کے شیئرز میں قیمتوں کے اعلان کے بعد 1.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کی تشویش ظاہر ہوتی ہے کہ کمپنی اپنے منافع کو برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔
ایپل نے ایئر پوڈز پرو 3 بھی متعارف کرائے، جن میں بہتر نوائس کینسلیشن اور ریئل ٹائم ٹرانسلیشن کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ ایپل واچ سیریز 11 بھی پیش کی گئی، جس میں فائیو جی کنیکٹیویٹی، زیادہ بیٹری لائف اور دل کی صحت کی نگرانی کے فیچرز شامل ہیں، جو ریگولیٹری منظوری کے منتظر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا نام بتادیا قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا نام بتادیا غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزیکٹو لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن نذیر احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایپل نے آئی فون اب تک کا سب سے نے آئی فون 17
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم