پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا مؤقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ ایوی ایشن اتھارٹی کو دیا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ملک سے ہے۔
ترجمان نے بیان دیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دائرہ اختیار پابندیاں ہٹانے تک تھا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ فی الحال پاکستانی ائیرلائنز کو برطانیہ سے باضابطہ طور پر ٹی سی او منظوری نہیں ملی، باضابطہ منظوری ملتے ہی برطانیہ کیلئے براہ راست فلائٹس شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ٹی سی اومنظوری کا انتظارکررہے ہیں لیکن ہم نے اپنی پلاننگ مکمل کرلی ہے، برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کیلئے پہلے 14 اگست، پھر 16 اگست اور پھر ستمبر کا پہلا ہفتہ دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایوی ایشن اتھارٹی براہ راست
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔