اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے چت کرکے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔

میزبان ٹیم نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

انگلش بلے باز فل سالٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی، یوں وہ انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 60 گیندوں پر 141 رنز جوڑے اور گراؤنڈ کو اپنی طوفانی بیٹنگ سے گونجتا رہا۔

ان کے ساتھ کپتان جوس بٹلر بھی جنوبی افریقی بولرز پر قہر ڈھاتے نظر آئے۔ انہوں نے محض 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور سالٹ کے ساتھ مل کر 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ جیکب بیتھیل نے 24 رنز جوڑے جبکہ ہیری بروک نے 21 گیندوں پر ناقابلِ شکست 41 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے جارحانہ آغاز ضرور کیا۔ اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن رکلٹن نے ابتدائی 22 گیندوں پر 50 رنز بنا کر انگلش باؤلرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، مگر جوفرا آرچر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دونوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آرچر نے کمال کی بولنگ کرتے ہوئے صرف 25 رنز کے عوض 3 شکار کیے، جبکہ سیم کرن نے بھی 11 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوری جنوبی افریقی ٹیم انگلش بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ 146 رنز سے اپنے نام کیا، جو کسی بھی بڑی فتح سے کم نہیں۔ اب سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ اتوار کو ٹرینٹ برج میں ہوگا، جس کا کرکٹ شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیندوں پر

پڑھیں:

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کوجیت کے لئے 140رنز کا ہدف دے دیا
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ