کلیسائی تاریخ میں نیا باب رقم، پوپ لیو اور برطانوی کنگ چارلس کی پانچ صدیوں بعد ایک ساتھ عبادت
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔
اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔
یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے پر ہیں، جو کیتھولک چرچ اور چرچ آف انگلینڈ کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جارہا ہے۔
ویسٹ منسٹر ایبی کے عالمِ دین ریورنڈ جیمز ہاکی کے مطابق، “یہ لمحہ تاریخ کے زخموں کو بھرنے جیسا ہے۔ صرف ایک نسل پہلے تک یہ ناممکن تھا، لیکن گزشتہ 60 سالوں میں دونوں کلیساؤں کے درمیان مکالمہ نمایاں حد تک آگے بڑھا ہے۔”
خدمات کے دوران پوپ لیو نے بادشاہ چارلس کو “رائل کنفرایٹر” (Royal Confrater) کا اعزازی لقب بھی عطا کیا، اور روم کے سینٹ پال چرچ میں ان کے لیے ایک خصوصی نشست مختص کی گئی جو مستقبل میں صرف برطانوی بادشاہوں کے لیے مخصوص ہوگی۔
چرچ آف انگلینڈ کے نمائندہ بشپ انتھونی بال کے مطابق، “یہ اعزاز ظاہر کرتا ہے کہ دونوں کلیسا ایک مشترکہ مستقبل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔”
???? King Charles prays with Pope Leo in 500-year first https://t.
واضح رہے کہ چرچ آف انگلینڈ اور کیتھولک چرچ کے درمیان تعلقات 1960 کی دہائی سے مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھی دونوں کلیساؤں میں کچھ بنیادی اختلافات موجود ہیں، جیسے کہ خواتین کی بشپ کے طور پر تقرری اور شادی شدہ پادریوں کا معاملہ ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنڈی ٹیسٹ: آصف آفریدی کے ڈیبیو پر پانچ شکار، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔
جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
ٹرسٹان اسٹبس 76 اور سائمن ہارمر 2 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بنے۔
آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔
جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں اور 123 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔
ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔