Express News:
2025-11-03@03:07:08 GMT

انگلینڈ کی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی خطرے میں

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے طویل جدوجہد درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 2023 ورلڈ کپ کے بعد سے 21 ون ڈے میچز میں سے صرف سات میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

انگلش ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور حالیہ کارکردگی کی بناء پر ورلڈکپ 2027 میں اس کی براہ راست رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

pic.

twitter.com/j0tY2132Sc

— Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025

انگلینڈ ٹیم کو دسمبر 2026 تک ابھی مزید 24 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔

pic.twitter.com/TxQgqJybYj

— Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت 31 مارچ 2027 تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشنز پر موجود آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

باقی چار ٹیموں کا انتخاب 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

pic.twitter.com/e4at1CWhLB

— Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈکپ 2027 میں براہ راست

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????

See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG

???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025

واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ 12 ایونٹس کے فائنل سے مختلف کیوں ہوگا؟