انگلینڈ بھارت 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز نے کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔ 2-2 سے ختم ہونے والی اس سنسنی خیز سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 میچوں میں 7 ہزار سے زائد رنز اور 19 سینچریاں بنیں۔ شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اوول میں فیصلہ کن جیت حاصل کی اور سیریز کو ڈرا پر ختم کیا۔
بھارت کی سب سے کم مارجن سے جیت:اوول میں بھارت کی فتح 7 رنز سے آئی جو بھارت کی تاریخ کی سب سے کم مارجن والی جیت ہے، یہ ریکارڈ 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف 13 رنز کی جیت کو پیچھے چھوڑ گیا۔
جو روٹ کا کمال:انگلینڈ کے جو روٹ نے بھارت کے خلاف 3 بار 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) میں 6 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔
شبھمن گل نے سنیل گواسکر کا 732 رنز کا ریکارڈ توڑ کر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کے یادگار ڈرامائی لمحات، بھارت نے انگلینڈ کو صرف 6 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی
رویندرا جڈیجہ کی ففٹیوں کی تعداد:رویندرا جڈیجہ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 6 نصف سینچریاں بنا کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔
بھارت نے 5 میچوں کی سیریز میں کل 3 ہزار 809 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ رنز کی اوسط ہے۔
نائٹ واچ مین کی ففٹی:آکاش دیپ تیسرے بھارتی نائٹ واچ مین بنے جنہوں نے ٹیسٹ میں نصف سینچری مکمل کی۔
جو روٹ نے بھارت کے خلاف اپنی 12ویں سینچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
جسپرت بمرا کا ریکارڈ:بمرا نے انگلینڈ میں 51 وکٹیں لے کر ایشان شرما کے ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز اوول بھارت اور انگلینڈ ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز؟.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز اوول بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میچوں کی جو روٹ
پڑھیں:
دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔