مظفرآباد کے قریب نیلم روڈ پر واقع وائلڈ لائف پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔
یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔
پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام بناتی ہے۔
یہ پارک نہ صرف مقامی افراد کے لیے بلکہ بیرونِ شہر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی قدرتی نظاروں اور جنگلی حیات سے لطف اندوز ہونے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مزید جانیے ہاشم اعوان کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دلکش نمونہ سیاح قدرتی حسن مظفرآباد نیلم روڈ وائلڈ لائف پارک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دلکش نمونہ سیاح قدرتی حسن نیلم روڈ وائلڈ لائف پارک وی نیوز
پڑھیں:
سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے: ترجمان جی بی حکومت
---فائل فوٹوگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔
جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بابوسر پر لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے 11 ویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔