بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس سے قبل بھارتی بولر فٹنس کے مسائل کا شکار رہے جس کے باعث ان کی بولنگ میں اتنی رفتار نظر نہیں آرہی جتنی انجری سے قبل تھی۔

تاہم اب جسپریت بمراہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، سابق بھارتی کھلاڑی نے بمراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی بیٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بمراہ جنہوں نے اب تک 13 وکٹیں حاصل کی ہیں، موجودہ مانچسٹر ٹیسٹ میں وہ پہلے جیسے دکھائی نہیں دے رہے۔

محمد کیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بھارتی ٹیم کو طویل فارمیٹ میں بمراہ کے بغیر کھیلنے کی تیاری کرنی پڑ سکتی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تصدیق کی تھی کہ بمراہ انگلینڈ کی پانچ ٹیسٹ میچوں میں سے صرف تین میں کھیلیں گے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آپ لوگ بمراہ کو انہیں آنے والے ٹیسٹ میچوں میں کھیلتے دیکھیں گے۔ اور ممکن ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ بھی لے لیں۔ وہ اپنی جسمانی حالت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا جسم مکمل طور پر تھک چکا ہے۔ مینچسٹر ٹیسٹ میں ان کی رفتار کم رہی۔ اس ٹیسٹ میچ میں ان کی بولنگ میں کوئی رفتار نظر نہیں آئی۔

محمد کیف کا کہنا تھا کہ اگر جسپریت بمراہ کو لگے کہ ان کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہے، تو ممکن ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا